مری شوالہ لنک روڈ پر بڑا پھتر سڑک پر کرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ملکہ کوہسار مری میں پہاڑوں سے پابندی کے باوجود چھیڑ چھاڑ اور تعمیرات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔بڑے بھاری پھتر گرا یا کہ گرایا گیا یہ تو معلوم نہ ہوسکا مگر اگر مری کے پہاڑ عوام الناس کے مطابق ایسے ہی چھیڑ چھاڑ کر کے کٹتے رہے تو آنیوالے وقتوں میں شدید نقصانات کا اندیشہ ہے۔شوالہ لنک روڈ پر پھتر صبح کی نماز کے وقت گرا جس سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع تو نہیں ملی مگر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔
