موٹروے پر سواری والی گاڑیوں کی جدید طریقے سے نگرانی شروع

موٹروے پر سواری والی گاڑیوں کی جدید طریقے سے نگرانی شروع۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کا احسن اقدام۔تفصیلات کے مطابق عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور محفوظ سفر کے لیے موٹروے پر چلنے والی بسوں کی براہ راست نگرانی کا عمل بذریعہ ٹریکٹر شروع کر دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد سواریوں والی گاڑیوں کی اوور سپیڈنگ پر قابو پانا، ممنوعہ جگہ پر سواریاں اتارنا بٹھانا اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہے۔ اس نظام کے تحت اگر ڈرائیور کسی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا تو فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بس مالکان اور کمپنی کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں