جگہ جگہ منتخب نمائندوں کا شاندار استقبال

مری مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی نے بلاوڑہ روڈ کا افتتاح کردیا اس روڈ پہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 10کروڑ سے زیادہ کے فنڈ دیا اور روڈ کا کام کروایا۔ اہلیان بلاوڑہ، بھن، دھیرکوٹ کا دیرینہ مسئلہ تھا جو پی ٹی آئی کی حکومت نے روڈ بنوا کہ اہلیان علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل کیا۔اس بڑی سڑک کے علاوہ متعدد لنک روڈز کا بھی افتتاح کیا گیا۔ عوام کا دیرینہ مسائل حل کرنے پر اہلیان علاقہ نے جگہ جگہ منتخب نمائندوں کا شاندار استقبال کیا اور تاریخی ترقیاتی کاموں پر اظہار محبت اور اظہار تشکر کیا۔مقامی لوگوں نے اپنی تقاریر میں پچھلے 35 سالوں میں منتخب ہونے والے نمائندوں اور حکومتوں کے نظر انداز کرنے کے شکوے اور ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی نمایندگان کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقاریب سے دیگر پی ٹی آئی قائدین کے علاوہ دونوں منتخب نمائندوں نے بھی خطاب کیا،صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں علاقے کے لوگوں کا زبردست استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ماضی کی تین دھائیوں میں یہاں سے منتخب ہونے والوں کو مخاطب ہو کر کہا کہ آئیں تعمیر و ترقی اور عوام سے رابطے میں ان کا مقابلہ کرکے دکھائیں انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنان اور عوام کو متنبہ کیا کہ ماضی کے سیاستدانوں نے تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پے عمل پیرا ہو کے علاقے کو پسماندہ رکھا،برادری ازم اور تحصیل ازم کی سیاست چلا کر انہوں نے اپنے آپ کو مضبوط اور علاقے کو پسماندہ کیا آج بھی اس مافیا کے کارندے لوگوں کو تقسیم کر کے تعمیرو ترقی کا یہ عمل روکنا چاہتے ہیں ان کی سازشوں سے خبردار رہنا ہے اور ہمارے اتفاق و اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام کرنا ہے الیکشن کے نزدیک اس طرح کے مسترد شدہ سیاستدان خوشی اور غمی میں شریک ہوکر علاقہ اور برادری کے نام پر لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں اور کام کرنے والی ٹیم میں تقسیم ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ان کو ہم نے دانشمندی سے ناکام کرنا ہے۔