حلقہ این اے 57 کہ 32 مزید سکول اپگریڈ

Sadaqat Ali Abbasi

حلقہ این اے 57 کہ 32 مزید سکول اپگریڈ

تحصیل مری ، تحصیل کوٹلی ستیاں ، تحصیل کہوٹہ، تحصیل کلر سیداں اور ساگری سرکل کے لئے تعلیمی سہولیات میں ایک بڑی اور تاریخی کامیابی۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق حلقہ این اے 57 میں 32 مزید سکول اپگریڈ کر دیے گئے۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا سیاست میں آنے سے پہلے میری زندگی کا بیشتر حصہ درس و تدریس میں گزرا ملک کے اعلی ترین تعلیمی اداروں میں یہ خدمت سر انجام دینے کے بعد میری خواہش تھی کہ میرے حلقے کے لوگوں کے لئے تعلیم و تربیت کی سہولیات دینے میں اپنا کردار ادا کروں۔

 حلقے میں یونیورسٹی کا قیام ، ٹیکنیکل کالج کی منظوری اورجاری تعمیر ، 6یونیورسٹی کیمپسز کی منظوری کے علاوہ اس سے قبل بھی کئی درجن سکول اپگریڈ کروا چکا ہوں۔میں اپنے ساتھی ایم پی اے میجر لطاسب ستی ، چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی ، اپنی دیگر سیاسی ٹیم ، محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی ، محکمہ تعلیم پنجاب اورصوبائی وزیر مراد راس صاحب کا بے حد مشکور ممنون ہوں جن کی محنت اور تعاون کے بدولت آج ہمارے پورے حلقے میں بہت بڑی عوامی، ملی اور دینی خدمت مہیا کرنے کا باعث بنے۔