مری فری میڈیکل کیمپ

           مری تحریک لبیک تحصیل کے زیر اہتمام یونین کونسل گھوڑاگلی چٹہ موڑکے مقام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں غریب مریضوں کا مفت چیک اپ کیاگیا اورمفت ادویات بھی دی گئیں کیمپ زیر نگرانی جاوید اختر عباسی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ  این اے 57،رئیس عباسی امیر تحریک لبیک پی پی 6،عمران عباسی ناظم اعلیٰ پی پی 6محسن اعجاز دھنیال ناظم الیکشن سیل تحصیل مری،اسد محمودعباسی خادم تحریک،حافظ جہانگیر عباسی امیر یوسی مسیاڑی،معیز عباسی میڈیاسیکرٹری این اے 57 منعقد ہوا جبکہ دیگر ذمہ داران تحریک لبیک نے بھی کیمپ میں شرکت کی اہلیان علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کی سہولت فراہم کرنے پر منتظمین کاشکریہ ادا کیا۔

جواب دیں