کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)امید وار برائے چیر مین یو نین کونسل دکھالی ملک خالد اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مشکل ترین وقت سے گز ر رہا ہے، پاکستانیو ں کو یکجان ہونا ہو گا، سیلا ب نے پو رے پاکستان میں تباہی مچادی ہے، کروڑوں لو گ بے گھر ہو گئے ہیں، تیار فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، بڑ ے بڑے ہوٹل، گھر تباہ ہو چکے ہیں، پاکستانی عوام کو اب یکجان ہو کر تباہ ہونے والے لو گوں کی مدد کرنی ہو گی، جو لو گ سیلا ب کی زد میں آکر گھر سے بے گھر ہو گئے انکے لیئے کہوٹہ کی عوام اور پاکستان کی عوام کو ایک ہونا ہو گا اور جتنی مدد ہو سکتی ہے کرنی ہو گی، کیو نکہ آج یہ ہمارے بھائیوں پر مشکل وقت ہے، کہوٹہ میں سیلا ب زدگان کی امداد کیلئے کیمپ لگانا خو ش آئند ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز کہوٹہ شہر کی مشہو ر سیاسی و سماجی شخصیت امید وار برائے چیر مین یو نین کونسل دکھالی ملک خالد اعوان نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان میں سیلا ب میں تباہی مچا رکھی ہے،کرڑوں لو گ بے گھر ہو چکے ہیں، انکے پاس کھانے کیلئے رو ٹی نہیں ہے وہ مشکل ترین زندگی گزارنے پر مجبو ر ہیں، ہم پاکستانی عوام کو ایک ہونا ہو گا اور اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا اور جتنا ہو سکے ایک دو سرے کے تعاون سے اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ہو گی۔
