یو نین کونسل دکھالی کی عوام کے مسائل حل کرتا رہو نگا ملک خالد اعوان

Malik Khalid Awan

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)یو نین کونسل دکھالی کی عوام کے مسائل حل کرتا رہو نگا،عوام علاقہ کیلئے میدان اے سیاست میں قد م رکھا تھا اور اپنی آخری سانس تک عوام کے مسائل حل کرتا رہونگا، ہمارے علاقے کی عوام آج بھی بے شمار مسائل کا شکار ہیں، مسلم لیگ ن کی حکو مت اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے علاقے میں بجلی کی فراہمی کیلئے بجلی کے پو ل ٹرانسفر لگوائے ہیں، انشا اللہ سو ئی گیس کا جو مسلہ ہے وہ بھی جلد حل ہو جائے گا، بغیر سیٹ کے میں عوام کی خدمت کر رہا ہو ں اور کر تا رہونگا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز امید وار برائے چیر مین یو نین کونسل دکھالی و ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک خالد اعوان نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ سابقہ الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا اور آئندہ الیکشن میں بھی حصہ لو نگا، عوام کی خدمت جاری رکھوں گا، سہیالی فرو زال میں بجلی کے پو ل اور ٹرانسفارمر لگ رہے ہیں جس سے تقریبا ایک سو گھر کو فائدہ ہو گا اور بجلی کی سہولت میسر ہو گی۔