ٹیچر ملک عرفان بے گناہ قرار

school

پنڈدادنخان(عدنان یونس،سلیمان شہباز)گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے ہیڈماسٹر محمد اشرف پر تشدد کیس میں ٹیچر احسان الحق اور ٹیچر ملک عرفان بے گناہ قرار ہیڈ ماسٹر کی جانب سے گئی درخواست ایف آئی آر تھانہ پنڈدادنخان میں درج ہوئی تھی دونوں ٹیچروں پر ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے،دونوں ٹیچرباعزت بری۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے ہیڈماسٹر محمد اشرف اور ان کے ساتھ ٹیچر محمد اشرف اپنے گھر جا رہے تھے للِہ روڈ ڈھوک وینس کے پاس ہیڈماسٹر محمد اشرف اور ساتھ ٹیچر محمد اشرف پر ایف آئی آر کے مطابق تقریبا نو افراد نے حملہ کیا جس میں ہیڈ ماسٹر کو شدید چوٹیں آئی جس پر ہیڈماسٹر محمد اشرف کی طرف سے ایف آئی آر درج کروائی گئی جس میں سکول کے ٹیچر احسان الحق اور ٹیچر ملک عرفان اصغر اور انکے بھائی کو نامزد کیا گیا تشدد کیس کی تفتیش میں ہیڈ ماسٹر دونوں ٹیچرز احسان الحق اور ملک عرفان اصغر پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ کر سکے جس پر عدلیہ نے دونوں ٹیچرز کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔