مری لینڈ سلائیڈنگ ہر قسم کی ٹریفک کیلیئے مکمل بند

مری:حلقہ پی پی6 کی دونوں تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیاں کو درمیان سے ملانے والی کچی سڑک اور 50 کلومیٹر نالے پر پل 2016 سے ابتک سرکاری پیپرز اور سیاسی اعلانات میں ہی بن رہے ہیں سڑک پختہ کرنے کے لیئے 3بار 33کروڑ کا ٹینڈرز جاری ہونے کے باوجود نہ نالے پر پل بن سکے نہ سڑک بن سکی۔سربہ گاؤں سے چکہ بیگوال کچی سڑک 1988سے اب ستمبر 2022تک بوجہ لینڈ سلائیڈنگ مکمل طور پر بند ہے۔تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں کو درمیان سے ملانے والی کچی سڑک سربہ گاؤں سے چکہ بیگوال تک پختہ کرنے کے لیے 2016سے 2022کے درمیان 3ٹینڈرز جاری ہوۓ پہلی مرتبہ مئی 2016 کے بجٹ میں 10کروڑ 20لاکھ کا ٹینڈرز جاری ہوا جو چکہ بیگوال سے سربہ گاؤں تک 5کلومیٹر کا تھا لیکن موقع پر نہ تو کوئی مشین آئی اور نہ لیبر آئی۔پھر اسی سڑک کو پختہ کرنے کیلیئے جون 2021کے بجٹ میں 14کروڑ کا ٹینڈرز جاری ہوا۔اس مرتبہ بھی موقع پر کوئی نہ مشین آئی نہ لیبر آسکی۔اور اب پھر اس سڑک کو پختہ کرنے کیلیئے سربہ گاؤں سے چکہ بیگوال تک 8کروڑ 30لاکھ روپے کا ٹینڈرز جاری ہوا لیکن موقع پر ابھی تک پھر نہ ہی مشین آئی اور نہ ہی کوئی لیبر آئی۔ سربہ گاؤں اور چکہ بیگوال کے درمیان یہ کچی سڑک جو 1988سے اب ستمبر 2022تک بوجہ لینڈ سلائیڈنگ ہر قسم کی ٹریفک کیلیئے مکمل بند ہے اور لوہر بیلٹ کے علاقہ نیو مری سے سملی ڈیم تک 50کلومیٹر کے ایریا میں برساتی نالے پر کوئی پل نہیں جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں ہے تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں کی عوام کی آپس میں قریبی رشتہ داریاں ہیں سربہ گاؤں اور چکہ بیگوال کے درمیان برساتی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے اور سربہ گاؤں اور چکہ بیگوال کے درمیان کچی سڑک پختہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کی غمی خوشی میں شامل ہونے میں مشکلات کی بنا پر قاصر ہیں ۔یہاں کے باسیوں کا پرزور مطالبہ ہیکہ مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور رکن پنجاب اسمبلیز میجر لطاسب ستی۔عابدہ راجہ۔سیمابیہ طاہر سربہ گاؤں سے چکہ بیگوال تک سڑک کو پختہ کروائیں تاکہ یہ ٹریفک کیلیئے بحال کرائیں اور موقع پر ایکسویٹر مشین بھیجوائیں تاکہ جو لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک مکمل طور پر بند ہے اس کو کھلوائیں۔اور نالے پر پل بنوائیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ہو۔کیونکہ لوہر بیلٹ نیو مری اور سملی ڈیم کے درمیان 50 کلومیٹر کے علاقہ میں کوئی پل نہیں ہے بار بار ٹینڈرز جاری ہونے کے باوجود موقع پر کام بالکل صفر ہے آئندہ الیکشن سے قبل سربہ گاؤں اور چکہ بیگوال کے درمیان سڑک کو ٹریفک کیلیئے فوری طور پر بحال کیا جائے۔اب وقت منتخب قیادت کے پاس ہے کل ووٹ کا وقت عوام کا ہوگا۔۔

جواب دیں