مری پتریاٹہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ

                مری سی ٹی اونوید ارشاد کے مطابق اتوار کی صبح سے دوپہر تک ہونیوالی شدید طوفانی بارش کے باعث ملکہ کوہسار مری کے نواحی علاقہ پتریاٹہ روڈ پر ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کو مشینری کی مدد سے ہٹا روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے،لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر پتریاٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کو انگوری روڈ کیطرف متبادل راستہ فراہم کیا جا رہا تھا،سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے کرناہ کے مقام پر بھی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ مری کی باقی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،سی ٹی اونے کہاہے کہ مری کی کسی شاہراہوں پر ٹریفک کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ مری آنیوالے سیاح محفوظ سفر کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔

جواب دیں