مری:کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر سید حبیب علی بخاری کی ملکہ کوہسا رمری میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے کاوشیں جاری،وائس چانسلر کی نگرانی میں کوہسار یونیورسٹی مری کے انوائرمینٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر شاہدہ شاہین کی طرف سے ایک روزہ صفائی مہم سے متعلقہ سمینار کاانعقاد کیاجس کے مہمانان خصوصی حمیداللہ ڈائریکٹر ای گارڈ،محمدادریس پروجیکٹ منیجر ای گارڈ اوررمس نمرہ ایمبیسڈرتھے،تقریب میں طلباء وطالبات،اساتذہ،ورکرز اوردیگر شرکاء کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے حوالے سے جدیدسائنسی تدابیر کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔
