کہوٹہ میں گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج

کہوٹہ: پیپلز پارٹی یوسی کھڈیوٹ صدر فرزانہ شکیل کا غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ کڈنی سینٹر کا دورہ کیا مسلسل تین سال سے مستحق اور غریب افراد کا مفت علاج کرنے پر خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق ،غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ شہر کڈنی سینٹر پر مستحق اور غریب لوگوں کو فری علاج فراہم کر رہا ہے تحصیل کہوٹہ اور آزاد کشمیر کے مریض اپنا علاج کروا رہے ہیں جدید ٹیکنالوجی سے مریضوں کے ٹیسٹ اور علاج کیا جا رہا ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں پاکستان میں لاکھوں افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد میں سالانہ 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں، دنیا میں ہر سال پچاس ہزار سے زائد افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ گردہ عطیہ کرنے والوں کی کمی ہے۔
آج کل گردے کی پتھری ایک عام مسئلہ بن چکا ہے جس کا سامنا کسی کو بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ پتھری کیلشیم کے کنکروں سے ملتی جلتی ہے جو گردوں کے ٹھیک کام نہ کرنے کی وجہ سے ان میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ پتھری لمبے عرصے تک گردے کے کسی حصے میں موجود رہے لیکن جب یہ اپنی جگہ چھوڑ کر خارج ہوتی ہے تو نہایت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ پتھری گردوں سے ٹوٹ کر مثانے تک آتی ہے اور بالآخر پیشاب کی نالی کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔ جب کہ پتھری کو باہر نکالنے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ گردے کی پتھری کی علامات نہ صرف لمبے عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں بلکہ مریض کو بھی شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان خیالات کا اظہارِ پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ یوسی کھڈیوٹ خواتین کی صدر فرزانہ شکیل کہوٹہ میں غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دورے کے دوران کیا مزید ان کا کہنا ہے تین سال سے چیئرمین آصف ربانی قریشی زیر سایہ کڈنی سینٹر کہوٹہ پسماندہ علاقہ میں لاتعداد مریضوں کا مفت علاج پر غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انسانیت کی خدمت کرنے والے فلاحی اداروں کے ساتھ مخیّر حضرات اپنا حصہ ڈالیں تاکہ مزید اور مریضوں کا علاجِ ہو سکے ،،،