آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھر پو ر حصہ لو نگا خالد اعوان

Khalid Awan

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)یو نین کونسل دکھالی کی فلاح و بہبو د کیلئے کام کرتا رہونگا، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھر پو ر حصہ لو نگا اور علاقے کی عوام کی خدمت کرونگا، مخالفین چاہے جو مرضی کرلیں عوام کی خدمت سے نہیں رو ک سکتے، میں نے اپنی ساری زندگی علاقے اور عوام کیلئے وقف کردی تھی اور انشا اللہ اپنی آخری سانس تک عوام اور علاقے کی خدمت کرونگا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز تحصیل کہوٹہ کی مشہو ر سیاسی و سماجی شخصیت امید وار برائے چیر مین یو نین کونسل دکھالی فخر سہیالی ملک خالد اعوان آف ڈیرہ ملکاں نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہ عوام اور علاقے کی حالت دیکھ میدان سیاست میں قدم رکھا تھا اور اپنی آخری سانس تک عوام اور علاقے کی خدمت کرونگا، مخالفین کو دیکھ کر مزید مضبو ط ہوتا ہوں کیوں کہ میں عوام کی خدمت کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں اور اپنی آخری سانس تک عوام کیلئے حاضر ہوں، میرے درازے عوام کیلئے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں۔