ٹریفک پو لیس 30

کلر سیداں روات روڈ پر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کاروائی

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا مری ڈاٹ کام)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر عباس کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس تحصیل کلر سیداں کے دبنگ انچارج عمران نواب خان نے ڈی ایس پی رورل سرکل جنید محسن خان کی خصوصی ہدایت پر کلر سیداں روات روڈ پر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اورلوڈنگ زائد کرائے مسافروں سے بدتمیزی عوامی شکایات بدون نمبر پلیٹ بدون کاغذات۔بغیر روٹ پرمٹ سمیت کم عمر ڈرائیور وں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے 350 گاڑیوں کے چالان کیے بغیر نمبر پلیٹ بدون کاغذات پر درجنوں سے زائد موٹر سائیکل رکشہ۔ٹیوٹا آئی ایس۔مزدا گاڑی۔لوڈر گاڑیاں پولیس چوکی چوک پنڈوڑی اور تھانہ کلر سیداں میں بند کر دیں اور مجموعی طور پر ٹیکنگ سسٹم کے تحت پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس تحصیل کلر سیداں کے انچارج عمران نواب خان نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پبلک ٹرانسپورٹ کہ تمام ڈرائیور حضرات کان کھول کر سن لیں کسی بھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی سے پیش نہ آیا جائے شکایت کی صورت میں سخت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کوئی بھی شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک پولیس کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں عمران نواب خان نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سمیت سرکل میں فرائض سے غفلت برتنے والے وارڈن کو بھی برداشت نہیں کریں گے ادھر عوامی و سماجی حلقوں کی اہم شخصیات راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ۔چوہدری یاسر ولایت۔چوہدری محمد عمران۔راجہ محمد جاوید راجہ احتشام کیانی۔چودھری عثمان مجید۔محمد انور شمس ودیگر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کاروائی کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس تحصیل کلر سیداں کے انچارج سمیت دیگر عملے کی کاروائی کو بے حدسہراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں