accident 32

چنام کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد تیمور عرف شانی

کلرسیداں (دانیال نزاکت سے)تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔انچارج سٹی ٹریفک پو لیس تحصیل کلر سیداں عمران نواب خان نے بتایا کہ چنام کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد تیمور عرف شانی،جہانزیب،زعفران عرف مانی اور عدنان زخمی ہو گئے جبکہ حادثہ میں دونوں کاریں بھی بری طرح تباہ ہو گئیں جبکہ دوسرے حادثے میں شیراز اختر سکنہ تھوہا جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار تھا تیز رفتاری کے باعث روڈ کی سائیڈ پر کھڑی گاڑی کیساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہولی فیملی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں