crime murree 32

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے ناحلف بیٹے نے باپ کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا)کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے ناحلف بیٹے نے باپ کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔یونین کونسل بشندوٹ کی ڈھوک روپڑ کا رہائشی مقتول شاہد حسین اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ راولپنڈی آر اے بازار کے علاقے بائیس نمبر چنگی میں رہائش پذیر تھا۔بدھ کی صبح 17 سالہ بیٹے سکندر اور باپ کے درمیان کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیا جس پر بیٹے نے باپ کے پیٹ پر چھری مار کر اسے موقع پر ہی قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ملزم کی والدہ اور دیگر بہن بھائیوں واقعہ کو طبی موت کا رنگ دیتے ہوئے تھانہ آر اے بازار کو اطلاع دہئے بغیر تدفین کیلئے نعش کو آبائی گاں بشندوٹ لے کر آ گئے اور میت کو غسل دینے کے بعد اسے قبر میں اتارنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں کہ اسی دوران پڑوس میں سے کسی نے 15 کو کال کر دی جس پرتھانہ کلر سیداں پولیس کے ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر تھانہ آر اے بازار پولیس کے حوالے کر دیا۔مقتول کسی نجی ادارے میں سیکورٹی گارڈ تھاجبکہ بیوہ سمیت چار بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوارچھوڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں