10

محرر تھانہ کلر سیداں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت تھا نہ کی بلڈنگ قومی پرچم غائب

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا)محرر تھانہ کلر سیداں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت تھا نہ کی بلڈنگ قومی پرچم غائب مدرس نے دیگر عملہ بھی ستو پی کر سو گیا تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے قدیم ترین تھانہ کلر سیداں ہیڈ کانسٹیبل کامران حسین کی انتہائی غفلت لاپروائی عدم دلچسپی کی بنا پر تھانہ کلر سیداں کی بلڈنگ سے کئی دنوں سے قومی پرچم غائب ہے اور ساتھ ساتھ تھانے کے احاطے میں آوارہ کتوں کی بھرمار پڑی ہوئی ہے ان آوارہ کتوں کی وجہ سے تھانے میں آنے والے سائلین ان کتوں کی وجہ سے تھانہ کی طرف رخ بہت کم کرتے ہیں تھانہ کے احاطہ میں جگہ جگہ گندگی کے دھیڑ لگے ہو ئے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی ایس پی صدر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں