kallar-police-station murree 12

تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا)تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان پر چھاپہ مار کر پچاس لیٹر پٹرول برآمد۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شاہ جی پٹرول ایجنسی میں کھلے عام پٹرول فروخت ہو رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جہاں ایک لڑکا جس کا بعد میں نام و پتہ محمد شہزاد سکنہ مانسہرہ معلوم ہوا کو گرفتار کر کے ایجنسی میں موجود پچاس لیٹر پٹرول قبضہ میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں