News Murree news 8

کورونا وائرس سے مسافروں کے تحفظ اور حکومت پنجاب کی طرف سے مقررہ کرایہ نامہ

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا)کورونا وائرس سے مسافروں کے تحفظ اور حکومت پنجاب کی طرف سے مقررہ کرایہ نامہ کا نفاذ یقینی بنانے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیموں نے راولپنڈی میں مختلف پبلک بس اسٹینڈز اور روٹس پر کارروائی کی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی غلام عباس ہرا ل نے اس موقع پر بتایا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی مجوزہ SOP اور کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے violation کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی 36 گاڑیاں بند impound جب کہ 25گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے نے دوران چیکنگ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والی ختلف روٹس کی پبلک ٹرانسپورٹ کو موقع پر 47000روپے جرمانہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں