منشیات فروشی 11

ایس ایچ او سہالہ کی چشم پوشی روات،سہالہ اور گردونواح میں منشیات فروشی

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا)ایس ایچ او سہالہ کی چشم پوشی روات،سہالہ اور گردونواح میں منشیات فروشی اور جواء بازی کے اڈے بدستور چالو،نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر،قمار باز سہالہ پولیس کی سرپرستی میں دھڑلے سے دھندہ چمکائے ہوئے ہیں پولیس ماہانہ منتھلیاں بٹورنے لگی تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او کی مبینہ آشیرباد اور بھتہ مہم کے باعث سہالہ،روات نیوی روڈ،شمس کالونی،بنی سراں،بھنگڑیل روڈ اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں منشیات فروشی اور جواء بازی کے گھناؤنے دھندے عروج پر پہنچ چکے ہیں دور درازسے آنیوالے قمار باز تاش کے پتوں،بٹیر بازی اور ڈولی دانہ کے ذریعے لاکھوں روپے کی جواء بازی کرواتے ہیں ذرائع کے مطابق سہالہ پولیس باقاعدہ جواریوں سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے جبکہ علاقوں میں چرس،شراب اور ہیروئین کی خریدوفروخت بھی سرعام جاری ہے اہل علاقہ نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی اور تھانہ سہالہ میں فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں