ppp murree 20

پاکستان پیلپز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا) پاکستان پیلپز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ ملک پاکستان کی عوام کے ساتھ کھلا مذاق ھے۔تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے عام آدمی کی زندگی سزا بنا کے رکھ دی ھے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار قرضے لے کر تجرباتی بنیادوں پر ملک میں ہر شعبے کو چلا رہی ھے۔موجودہ حکومت نے بے روزگاری اور مہنگائی عوام کو تحفے میں دی ہے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ حکومت کا کسان،مزدور اور تاجر دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں