گھر میں آگ 6

کلیام موڑ کے مقام پرقائم خوردنی تیل کے ڈپو میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دن ڈیڑھ بجے آگ بھڑک اٹھی

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا)روات جی ٹی روڈ کلیام موڑ کے مقام پرقائم خوردنی تیل کے ڈپو میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دن ڈیڑھ بجے آگ بھڑک اٹھی آگ کو بجھانے کیلئے راولپنڈی اسلام آباد کلرسیداں گوجرخان اور بحریہ ٹاون کی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مصروف ہیں لیکن شام گئے تک آگ پر قابو پایا نہ جاسکا پاک فوج کا دستہ بھی موقع پر موجود ہے پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹر بھی زخمی ہوئے پنتیس کنال رقبہ پر موجود ہر شے مکمل جل کر راکھ ہوگی ہے جس کی وجہ سے کڑووں روپے کا نقصان ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں