35

میںنے اپنی پسند کی شادی کی ہے والدین اور دیگر لوگ بلاوجہ مجھے اور میرے خاوند کو پریشان کر رہے ہیں، مہوش فاروق

کلرسیداں( عبد العزیز  ) تھانہ روات کے نواحی علاقہ یو نین کونسل بسالی کے گاؤں کلری کی رہائشی مہوش فاروق دختر محمد فاروق نے اپنے خاوند یاسر عرفات کے ہمراہ میڈیا سنٹر میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میںنے اپنی پسند کی شادی کی ہے والدین اور دیگر لوگ بلاوجہ مجھے اور میرے خاوند کو پریشان کر رہے ہیں میں ایک عاقل اور بالغ لڑکی ہوں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ اچھے طریقے سے کر سکتی ہوں میرے والدین میری شادی میری مرضی کے خلاف کروانا چاہتے تھے جہاںپر میری مرضی ہر گزنہ تھی اور نہ ہی وہ لڑکا مجھے پسند تھااور نہ وہ کوئی کام کاج کرتا ہے میں بغیر کسی دبائو میں آتے ہوئے اپنی مرضی میں نے یاسر عرفات سے کورٹ میرج کی ہے اور میں اپنے گھر سے خالی ہاتھ آئی ہوں میرے پاس کسی قسم کی کوئی چیز نہیں ہے میں نے اپنی مرضی سے اس سے شادی کی ہے مجھے کسی نے نہ تو اغواء کیا اور نہ ہی ورغلایا ہے میں نے اپنی مرضی کی ہے اورمجھ سے نہ ہی کسی نے زبردستی کی ہے میںاور یاسر عرفات ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے میں اب اسی کے ساتھ زندگی گزرنا چاہتی ہوں میرے والدین اور چند دیگر لوگ میرے اور میرے خاوند کی جان کے دشمن بن چکے ہیں میں میڈیا کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ، سی پی او راولپنڈی سے فوری طور پر تحفظ فراہم کر نے کے ساتھ انصاف کی اپیل کر تی ہو ں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں