تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل 10

ماڈل تھانہ روات میں تعینات نائٹ محرر کانسٹبل عادل حسین نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا وطیرہ بنا لیا

کلرسیداں( عبد العزیز پاشا ) ماڈل تھانہ روات میں تعینات نائٹ محرر کانسٹبل عادل حسین نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا وطیرہ بنا لیاتھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال کر نے کے ساتھ ساتھ وردی کے نشے میں سائلین جائز کام کیلئے کئی کئی گھنٹوں تھانہ میں ذلیل وخوار کرتا ہے ذرایغ سے معلوم ہو اہے کہ مذکورہ کے جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کے ساتھ بھی گہرے مراسم قائم ہیں اور مذکورہ کی سرپر ستی میں تھانہ روات کے علاقہ میں منشات فروشی اور جواء بازی کے اڈے دوبار کھل گئے اور مذکورہ باقاعدہ طور پر ان منشیات فروشوں اور جواریوں سے بھتہ وصول کرتا ہے مذکورہ سی پی او راولپنڈی کی او ایس آئی برانچ کے عملے کی ملی بھگت سے تھانہ روات میں تعینات ہو اہے مذکورہ کی تعیناتی کی وجہ سے سائلین سخت پر یشان ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے آر پی او ، سی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ اور منہ زور کانسٹبل عادل حسین کے خلاف سخت تادیبی کا روائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں