accident 21

این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی نااہلی

روات(چوہدری عقیل احمد )این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی نااہلی روات جی ٹی روڈ پر گڑھوں کے باعث آئے روز موٹرسائیکل سوار زندگی سے ہاتھ دھونے لگے بڑھتے حادثات کے باوجود انتظامیہ کی تاحال چشم پوشی فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق روات بازار کے باالکل سامنے واقع جی ٹی روڈ ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث بیٹھ کر گڑھوں کی شکل اختیار کر چکی ہے جس پر سے گاڑیاں بھی اکثر و بیشتر کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہیں جبکہ مذکورہ روڈ پر جوں ہی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث پہنچتا ہے تو الٹ کر حادثہ کا شکار ہو جاتا ہے گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد موٹرسائیکل سوار اسی مقام پر حادثہ کے دوران شدید زخمی ہو چکے اور چند ایک کی اموات بھی واقع ہوئیں مگر اسکے باوجود موٹروے پولیس اور این ایچ اے کی ناقص حکمت عملی کے باعث تاحال سیفٹی اقدامات نہ کئے گئے اور نہ ہی روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو سکا اہل علاقہ اور مسافروں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں