murree-newsmurree 20

تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں

روات(چوہدری عقیل احمد)تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں ،5 منشیات فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں چرس برآمد ،دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روات احمد نواز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں نصر اللہ ولد فاضل کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے215 گرام چرس ،عابد حسین ولد دوست محمد کے قبضہ سے185 گرام چرس ،فیصل محمود کے قبضہ سے1350 گرام چرس ، انیس احمد ولد اشتیاق احمد کے قبضہ سے650 گرام چرس ،زمان کیانی کے قبضہ سے325 گرام چرس ،جبکہ توقیر احمد کے قبضہ سے کلاشنکوف ،محمد یاسر ولد محمد شوکت کے قبضہ سے30 بور پسٹل برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے گئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او روات احمد نواز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں