si 25

پولیس اور پریس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے انسپکٹر سجاد علی نقوی

حسن ابدال(محمد اقبال۔ خرم علی خان )جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ، سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے تمام مقدمات کا اندراج میرٹ پر ہو گا ٹائوٹوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے پولیس چوکی جھاری کس تھانہ صدر حسن ابدال میں داخلہ بند کر دیا ہے پولیس اور پریس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار تھانہ صدر حسن ابدال کی پولیس چوکی جھاری کس کے انچارج سب انسپکٹر سجاد علی نقوی نے سینئر صحافی عبدالعزیز پاشا اینکرپرسن ثانیہ راجہ۔خرم علی خان محمد اقبال کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک سید خالدہمدانی کی خصوصی ہدایت پر سائلین کو بروقت انصاف ،مقدمات کی تفتیش میرٹ پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری اہم ٹارگٹ میں شامل ہے عوام علاقہ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس گشت کے نظام کو مئوثر کر کے خود بھی گشت کیلئے نکلتا ہوں انھوں نے کہا کہ پولیس چوکی جھاری کس میں کرپٹ اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں مقامی صحافی جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کی راہنمائی اور نشاندہی کریں انشاء اللہ بروقت کاروائی اور موثر ایکشن ہو گا انھوں نے منشیات فروشوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو وارننگ دی کہ فوری ترک پر جرم ختم کر دیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جرائم پیشہ لوگوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اپنے علاقے میں کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو برداشت نہیں کروں گا عوام کو چاہیے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے مقامی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں