موٹر سائیکل 22

ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 23679گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا )گزشتہ ماہ لاک ڈان کے دوران ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 23679گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔ٹریفک لا انفورسمنٹ کیساتھ عوام کو آن گرانڈ سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ چیف ٹریفک آفیسرموجودہ صورت حال کے پیش نظر دوران ڈرائیونگ ماسک ،گلوز کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔سید علی اکبرراولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ مئی میں لاک ڈان کے دوران ٹریفک قوانین اور لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے پر 23679چالان کرتے ہوئے7365400روپے کا جرمانہ عائد کیا۔۔انچارج چالان برانچ حماد شعیب نے بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایات پر پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ لاک ڈان کے دوران دفعہ 144پر عملدآمد کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی جس کے مطابق6329پبلک سروس گاڑیوں ،4812پرائیویٹ گاڑیوں اور 11342موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے ۔کاغذات نامکمل ہونے پر 354گاڑیوں اور1024موٹر سائیکلوں کو ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔ون ویلنگ کے خلاف کاروائی کے دوران 116ایف آئی آر درج کروائیں۔اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک لا انفورسمنٹ کیساتھ عوام کو آن گرانڈ سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے روڈ یوزرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عنقریب مزید اچھے اقدامات کیے جائیں گے۔لیکن موجودہ کورونا وائرس صورت حال کے پیش نظر عوام سے بھی اپیل ہے کہ دوران ڈرائیونگ ماسک ، گلوز کویقینی بنائیں، حکومتی احکامات پر عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں