چھ بچوں 19

چھ بچوں کی ماں دوائی لینے کلر سیداں ہسپتال گئی اور پھر واپس نہ آئی

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا )چھ بچوں کی ماں دوائی لینے کلر سیداں ہسپتال گئی اور پھر واپس نہ آئی۔خاوند نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔اشتیاق احمد سکنہ چک مرزا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں زمینداری کرتا ہوں میری شادی تقریبا 19برس قبل مسماہ یاسمین اختر سے ہوئی تھی جس کے بطن سے میرے دو بیٹے اور چار بیٹیاں بھی ہیں۔میری بیوی 6 جون صبح دس بجے گھر سے دوائی لینے کلر سیداں گئی اور واپس نہ آئی جبکہ اس کا موبائل فون نمبر بھی مسلسل بند مل رہا ہے۔جاتے ہوئے گھر سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بھی ہمراہ لے گئی ہے۔مجھے شک ہے کہ میری بیوی کو کوئی نامعلوم شخص یا اشخاص زنا حرام کاری کی غرض سے اغوا کر کے لے گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں