Tiger Force kallar-syedan 30

کلر شہر کے مختلف بازاروں کا ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کے ہمراہ دورہ

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا )سرپرست اعلی ٹائیگر فورس ایم سی کلر سیداں عاقِب علی نے کلر شہر کے مختلف بازاروں کا ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کے ہمراہ دورہ کیا۔۔احساس کفالت پروگرام کی چیکنگ کی عملے کے رویے کے بارے میں لوگوں سے پوچھاحفاظتی تدابیر کو چیک کیابزرگ عورتوں مردوں سے عملے کے تعاون کے بارے میں پوچھا اور انتظامیہ کو سختی سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کا کہا۔۔بازار میں رش کے مقامات کو ماسک کا استعمال اور دوکانداروں کو وارننگ دی۔ ماسک کے بغیر کوئی بھی بندہ دوکان میں داخل نہ ہو۔اور سبزی فروٹ کے دوکانداروں سے اشیا کے ریٹ لسٹ چیک کی اور جو ضرورت سے زائد مہنگی بیچ رہے تھے انکو بھی وارننگ دی کل سے شکایات درج کروا دی جائیں گی اگر ریٹ زیادہ ہوئے جنہوں نے ماسک نہیں پہنے وہ اسکا استعمال لازمی بنائیں۔اور گاہکوں کو تلقین کی ریٹ لسٹ مانگ کر اشیا خریدا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں