سیکورٹی پلان 31

کلر سیداں پولیس کی کاررائی دو منشیات فروشوں اور ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد

کلرسیداں(عبدالعزیزپاشا )تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاررائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حسن رضا کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ شاہ باغ اور چوکپنڈوری کے علاقے میں دو منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس لے کر مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑے ہیں جس پر انہوں نے چھاپہ مارپارٹی تشکیل دی جو فوری طور پر شاہ باغ پہنچ گئی اور محمد رضوان سکنہ چوکپنڈوری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس جبکہ بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری میں کھڑے منشیات فروش محمد سجاد سکنہ چوکپنڈوری کے قبضے سے 500 سو گرام چرس برآمدکر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں