pic kallar 33

رتھانہ کلرسیداں کی پولیس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہو ئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا

کلرسیداں (عبدالعزیز پاشا) گٹر کے تنازعہ پرتھانہ کلرسیداں کی پولیس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہو ئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا ہمارے سمیت گھر میں آئے ہو ئے مہانوں کو بھی زبردستی پکڑ کر تھانہ اور پانچ گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد سیاسی مداحلت پر بڑی مشکل سے پو لیس کے چنگل سے ہمیں رہائی ملی آر پی او، سی پی او راولپنڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی کہوٹہ و کلرسیداں فوری طور پر نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کریں تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے نواحی علاقہ لو نی جسیال کے رہائشی عابد حسین، آفتاب حسین،اور محمد قاصد نے کلرسیداں میڈیا سنٹر میں پو لیس زیادتی کے خلاف پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے بتایا ہے کہ ہمارے گاؤں کے رہائشی واجد حسین، نضابت ولد محمد کریم نے ہمارے مکان کے ساتھ گٹر بنایا ہوا ہے جو کچھ عرصہ سے لکیج کی وجہ سے گٹر کا پانی ہمارے مکان کی بنیادوں کو کافی نقصان پہنچا ہم نے اس کو منع کیا تو وہ آگے سے لڑائی جھگڑا کر نا شروع کردیا اس سلسلے میں تھانہ کلرسیداں میں ایک تحریری درخواست دی لیکن پو لیس نے کو ئی عمل درآمد نہ کیا ہماری درخواست ردی کی ٹوکری کی نظر ہو گی جبکہ واجد نامی کی درخواست پر تھانہ کلرسیداں کے ایس آئی محمد افضال نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے بغیر وارنٹ پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دیگر آٹھ دس ملازمین ہمارے گھرریڈ کیا جو غیر قانونی اقدام ہیں پو لیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پا مال کر تے ہو ئے اچانک داخل ہو ئی ہمیں اور ہمارے گھر میں آئے ہو ئے مہانوں قاصد، عثمان، امجد اور دیگر کو زبردستی اٹھا کر تھانہ لے آئے اور سنگین مقدمات میں اندر کر نے کی دھکیاں دی اور مسلسل پانچ گھنٹے تھانہ میں حبس بے جا میں رکھا جو سراسر زیادتی اور ظلم ہے واجد کی ہمشیرہ غزالہ شاہین راولپنڈی پولیس میں کانسٹبل ہے اس لئے ہمارے درراسی نہ ہو ئی ہم میڈیا کی وساطت وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او،سی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر، ڈی ایس پی کہوٹہ سے انصاف کی اپیل کر تے ہو ئے کلرسیداں پو لیس کی اس غنڈہ گردی کا فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں