kallar Engineer 40

انجینئر راجہ نزاکت حسین نے اس عشائیہ میں آنے والے تمام دوستوں سے ملاقات

کلرسیداں ( عبدالعزیز پاشا)تحصیل گوجرخان کے علاقہ بچیال کی ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت تحریک لبیک کے رہنما علی شان نے گزشتہ روز حلقہ پی پی سیون اور پی پی 10 کی ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین،عبدالعزیز پاشا۔نوجوان شخصیت عتیق ظفر۔قاضی احمد سمیت دیگر دوست احباب میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا اور خوشگوار ماحول میں سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر نوجوان شخصیت علی شان آنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے میری دعوت قبول کی اور مجھے خدمت کا موقع بخشا اس موقع پر انجینئر راجہ نزاکت حسین نے اس عشائیہ میں آنے والے تمام دوستوں سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دوستوں کے ساتھ مل جل کر بیٹھنا یہ بھی ایک اظہار محبت ہوتی ہے علی شان بڑے عظیم انسان ہیں ان کا خلوص چاہت اور محبت ہمیشہ یاد رہنے والی ہے،