Abdul Aziz Pasha 41

نئے پاکستان میں وردی بدلی مگر پولیس چوکی چوک پنڈوری کارویہ نہ بدل سکی

کرائم ڈائری

نئے پاکستان میں وردی بدلی مگر پولیس چوکی چوک پنڈوری کارویہ نہ بدل سکی

رپورٹ عبدالعزیز پاشا

نئے پاکستان میں وردی بدلی مگر پولیس چوکی چوک پنڈوری کارویہ نہ بدل سکی

چوک پنڈوری میں جرائم بڑھ گئے پو لیس چوکی انچارج چوک پنڈوری لمبی تان کر سو گیا عوام اور سائلین سر پااحتجاج آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی نوٹس لیں
چوکی پولیس چوک پنڈوری کرپشن اور ٹاوٹ مافیاکا گڑھ بن گئی چوروں منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ مجرموں کو فل پروٹوکول جبکہ چوکی انچارج ڈان بن گیا علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کا راج آئے روز چوری کی واداتوں میں اضافہ گزشتہ تین ماہ سے پو لیس چوکی کی حدود میں چوری ڈکیتی راہ زنی جیسی سنگین وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے کئی دکانوں کے تالے توڑے گئے چور لاکھوں روپے کا مال لے اڑے جبکہ چوکی انچارج اے ایس آئی نوشیروان کی ناقص تفتیش کی وجہ سے چوروں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ مل گئی،چوکپنڈوری پولیس چوکی میں پولیس نے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،علاقہ میں منشیات فروشی عروج پر، ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتیں روز مرہ کا معمول بن گئی، دیگر علاقوں میں بھی منشیات فروشوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ جسکی وجہ سے چرس پوڈر و دیگر نشہ آور چیزیں دھڑے سے پیتے ہیں ۔یا تو بھیک مانگتے ہیں۔ اور چوری کی وارداتیں کر کے نشہ خریدتے ہیں۔ جبکہ کئی میڈیکل سٹوروں پر بھی نشے کے ٹیکے فروخت کیے جا رہے ہیںعوامی شکایات میں بے پناہ ، چوکی حدود میں جگہ جگہ نشے کے عادی مرد اور خواتین اپنے گھروں کے سامنے کھلم کھلا نشہ کرتے دکھا ئی دیتے ہیں منشیات فروش کھلم کھلا دھنداکررہے ہیں ، جن میں شاہ باغ، چوک پنڈوری نئی آبادی ، بھاٹہ روڈ، چھپر، نونتھہ شریف ، راجہ مارکیٹ اور مذکورہ بستیوں میں منشیات کے دھندے میں مرد اور خواتین ملوث ہیں ہیروئن ، چرس اور کچی شراب فروخت کرنے لگے چمک کے غوض مقامی لیکن پو لیس بے بس نظر آتی ہے اسی طرح چوک پنڈوری اوراسکے گردونواح میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ لوگوں کوہزاروں روپے کی نقدی اورموبائل فونزسے محروم کردیا گیا۔ان وارداتوں کے باعث عوام شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ان کی راتوں کی نینداوردن کاسکون حرام ہوگیا ہے۔چوک پنڈوری پولیس چوکی ابھی تک کسی بھی سراغ نہ لگایا جاسکا پولیس سائلین کو جھوٹی تسلیاں دیتی ہے جس سے پولیس نے یکسر نظر انداز کر دیا،انکا کہنا تھا کہ ایسے سینکڑوں سائلین ہیں جن کے ساتھ پولیس ناروا برتاو کرتی ہے، جبکہ یہ غریب لوگ انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، انھوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ چوک پنڈوری پولیس چوکی جو کسی وقت مثالی چوکی بنی ہوئی تھی اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، جبکہ جرائم پیشہ افراد کو پولیس نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،روز بروز سٹرٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے مگر پولیس نے آنکھیں موند رکھی ہیں، علاقہ کے معززین سہیل احمد، راجہ دانیال ، یاسر محمود ، دانش ، ثاقب ، ارشد محمود ، چوہدری ارشد محمود، راجہ خالد ، عزیز احمد، شاکر خان ، بابو خان، ظفر اقبال ، محمد سعید، محمد رمضان، ربنواز، نزاکت حسین ، محمد الیاس، محمد مسعود سمیت دیگر افراد نے آئی جی پنجاب ، آر پی او ، سی پی او راولپنڈی سے انھوں نے مطالبہ کیا کہ چوک پنڈوری پولیس چوکی میں فرض شناس، ایماندار افسر تعینات کیا جائے اور محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا قبلہ درست کیا جائے جن کی وجہ سے محکمہ بدنام ہورہا ہے ،تھانہ کلرسیداں کی حدود میں واقع پو لیس چوکی چوک پنڈوری میں جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔آئے روز ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہو چکے ہیں مگر چوک پنڈوری پولیس کی نااہلی ،سستی اور ناقص حکمت عملی سے ناصرف ڈکیت گینگ قانون کی گرفت سے آزاد ہے بلکہ علاقہ چوک پنڈوری میں دن بدن وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے چوک پنڈوری پو لیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ادھر پو لیس چوکی چوک پنڈوری اے ایس ئی نو شیروان کی طرف سے قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے بعد مقامی صحافی کو یہ کہا کہ میرے خلاف خبر دی تو میں کسی جھوٹی رپورٹ پر گرفتار کرلونگا اخبارات میں خبریں لگنے سے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میری اوپر تک رسائی ہے میرے جی میں جوآئے میں کروں گا پو لیس چوکی چوک پنڈوری اے ایس ئی نو شیروان کی گیڈڑ بھبکیاں چوکی آفیسر کی روائیتی نااہلی کے باعث چوروں اور جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ عوام اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جانے لگی تاجروں سول سوسائٹی مزہبی و سیاسی جماعتوں کا بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان آئی جی پنجاب ، آر پی او سے فوری تحقیقات کرکے کرپٹ پو لیس چوکی چوک پنڈوری انچارج آفیسر اے ایس آئی نوشیروان کو معطل کرکے ایماندار دلیر فرض شناس چوکی آفیسر کو تعینات کرنے کامطالبہ تاکہ چوروں کو لگام ڈالی جاسکے اور علاقے میں جرائم کا مکمل خاتمہ ہو ۔