raja-basharat- 58

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں محمد بشارت راجہ

کلرسیداں ( نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے جرائم میں ہونے والے اضافے کو تسلیم کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی علاقے میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے تو بہت سے علاقوں میں کمی بھی ہوئی ہے،اگر ماضی میں جرائم بڑھا ہے تو کوشش ہو گی کے اب اس میں کمی ہو،ناجائز اسلحہ صوبے پنجاب کامین ایشو تھا،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں،سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ، توہین آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔