news long 15

کلرسیداں چوک پنڈوری کرپشن کا گڑھ بن گئی

کلرسیداں ( نامہ نگار) چوک پنڈوری کرپشن کا گڑھ بن گئی۔ہزاروں روپے کی دیہاڑی لگائی جاتی ہے روات کلرسیدں روڈ چھپر اور چوبترہ کے مقام پر تھانہ کلرسیداں کی عارضی چوک پنڈوری پولیس چیک پو سٹ پر ہرآنے والی گاڑی کوچیکنگ کے بہانے روک کر ناجائزتنگ کیا جاتاہے ۔اور ان سے حصہ وصول کیا جاتاہے۔ چیکنگ کے کوئی اوقات کار بھی مقرر نہیں جو اپنا حصہ جمع کراتا ہے وہ جلدی فارغ ہوجاتا ہے۔موٹر سائیکل 50 روہے اور بڑی گاڑیاں 100 روپے بھتہ لیا جاتا ہے اور بے شک اندر بارود اسلحہ جوبھی ہو آسانی سے لے اس راستے آزاد کشمیر کے علاقوں میں لیجاسکتے ہو۔جب ان سے اس بار ے میں استفسار کیا گیا تو پتہ بتایا گیا کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ہیں ۔آپ لوگوں کی خبروں سے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔