Raja Nazakat HussainRaja Nazakat Hussain 57

خدمت خلق سے جو قلبی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں انسان بیان نہیں کر سکتا، راجہ نزاکت حسین

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)خدمت خلق سے جو قلبی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں انسان بیان نہیں کر سکتا، سیاسی سماجی نوجوان شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین
خدمت خلق سے جو قلبی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں انسان بیان نہیں کر سکتا دعائیں کروانے سے بہتر وہ دعا ہے جو کسی کا دکھ درد دور ہونے کے بعد کسی کے منہ سے بے اختیار نکلتی ہے درحقیقت وہی دعا انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی سیاسی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے حلقہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس موقعہ پر انجینئر راجہ نزاکت حسین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کر کے قلب و روح کیساتھ اپنے سچے رب ذوالجلال کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کے قابل بنایا کیونکہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا کسی مستحق کی مدد کرنا کسی یتیم کے سرپر دست شفقت رکھنا فرض عبادت کے بعد سب سے عظیم ترین عبادت ہے۔ مخلوق خدا کی مخلصانہ خدمت اللہ اور رسولﷺ کی رضا و خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انجینئر راجہ نزاکت حسین نے اس عزم کا عہد کیا کہ ہم اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لا کر انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد حیات بنائینگے۔