DSP kallr 61

سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے ڈی ایس پی رورل کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سند اور نقد انعام

کلر سیداں (عزیزپاشا سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی طرف سے ڈی ایس پی رورل جنید محسن کو تحصیل ہائے میں شہریوں کو بہترین ٹریفک انتطامات فراہم کرنے اور وی آئی پی موومنٹ کے دوران بہترین ڈیوٹی کرنے پر تعریفی سند اور نقد انعام دیا گیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ہر موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات فراہم کیے پیشہ ورانہ مشکلات کے باوجود ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کے حوصلے میں کمی نہیں آئی افسران و جوان اسی طرح آئندہ بھی پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ عوام الناس کو آن گراونڈ سہولیا ت فراہم کرناٹریفک پولیس کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں نے ہر موقع پرآن گرانڈشہریوں کی بھرپور مدد اور رہنمائی فراہم کی جس سے محکمے کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے