load-vehicles 16

کلر سیداں ٹریفک پولیس کا اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں انچارج ٹریفک کلر سیداں نے اوورلوڈ نگ اور ٹریفک کے بہا میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کوحادثات سے محفوظ رکھنے اور ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملد رآمد کرانے کے لیے شب و روزاقدامات کر رہی ہے تا کہ راولپنڈی شہرسمیت تحصیل ہائے میں ایک مربوط ٹریفک نظام کو قائم کیا جا سکے۔اس کے پیش نظر اوور لوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک جام کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔انچارج ٹریفک کلر سیداں عمران نواب کااوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیاں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوور لوڈ نگ کرنے والی گاڑیاں شہریوں کے جان و مال کے لیے خطرہ کا باعث ہیں کلر سیداں میں ٹریفک قوانین پر عملد اری کومزید موثر بنانے کے لیے کلر سیداں بازار سمیت دیگر رش والے مقامات پر معمول کے علاوہ اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے تا کہ عوام الناس کو دوران خریداری کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔