murree Inflation 65

تحصیل کلر سیداں اشیائے خورد و نوش بھی عوام کی قوت خرید پر بھاری

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کلر سیداں کیپراسرار خاموشیدودھ 130، چکن 500، بیف 600، مٹن 1000 روپے کلوسبزی اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش بھی عوام کی قوت خرید پر بھاری، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد خواب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی بے حسی برقرارگرانفروشوں کو بھتہ کے عوض شہریوں سے لوٹ مار کی اجازت، مہنگائی، بیروزگاری اور کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے متاثرہ عام آدمی اذیت میں مبتلاڈپٹی کمشنر راولپنڈی و اسسٹنٹ کمشنرتحصیل کلر سیداں کی پراسرار خاموشی، ناجائز منافع خور عوام سے لوٹ مار میں آزاد، دودھ، سبزی، گوشت، پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری، تفصیلات کے مطابق تحصیل کلر سیداں کے شہروں کے مختلف علاقوں میں دودھ 94 کے بجائے 130، چکن 214 کے بجائے 500، بیف 349 کے بجائے 600، مٹن 740 کے بجائے 1000 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ سبزی اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش بھی عوام کی قوت خرید پر بھاری پڑ رہے ہیں اورسرکاری نرخوں پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی بے حسی برقرار ہے اور گرانفروشوں کو بھتہ کے عوض شہریوں سے لوٹ مار کی اجازت دیدی گئی ہے، واضح رہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے متاثرہ عام آدمی شدید اذیت میں مبتلا ہے جبکہ دوسری طرف نان بائیوں نے کم وزن والی روٹی مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کو مکمل چھوٹ حاصل ہے تحصیل کلر سیداں کے شہر میں کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے