cpo 75

سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں تعینات سخاوت حسین اے ایس آئی کو ناقص کارکر دگی چارج شیٹ جاری

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے شکایت سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، انکوائری میں بدعنوانی کے الزامات درست ثابت ہونے پر تھانہ رتہ امرال کے سب انسپکٹر امیر حسین، اور محکمانہ امور میں غفلت برتنے پر پولیس لائنز میں تعینات سب انسپکٹر اعجاز حسین کو جبری ریٹائر کردیا گیا۔ جبکہ بدعنوانی کی شکایت پر تھانہ وارث خان میں تعینات شہزاد حسین اے ایس آئی اور تھانہ کلر سیداں میں تعینات سخاوت حسین اے ایس آئی کو چارج شیٹ جاری۔ بد عنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔