Drug dealers 73

گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی

گوجرخان:تھانہ گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار،02کلوسے زائد چرس اور180لیٹرشراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروش ذوالفقارعلی،عظمت بیگ اورواجد محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم ذوالفقار علی کے قبضہ سے01کلو 30گرام چرس، ملزم عظمت بیگ کے قبضہ سے01کلو50گرام چرس جبکہ ملزم واجد محمود کے قبضہ سے 180لیٹرشراب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ایس پی صدرکامران نے ایس ایچ اوگوجرخان اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے اورمنشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔