Police constable 43

کلر سیداں پولیس عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں بری طرح ناکام

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا سے )قائم مقام ایس ایچ او کو ڈاکوئوں کی پہلی سلامی ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر سیلز مین سے ہزاروں روپے کی رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے پو لیس لمبی تان کر سو گئی عوام نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے سی پی او سے مطالبہ کیا ہے ایسے نااہل ترین تھانیدار سب انسپکٹر انصر محمود کو فوری طور پر ضلع بدر کیاجائے مذکورہ عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں بری طرح ناکام کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر سیلز مین سے ہزاروں روپے کی رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔حسنین علی سکنہ راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ شام چھ بجے کے قریب، ادویات سیل کر کے اپنے سیلز مین عبدالرحمان اور محمد سعید سکنہ حیال ٹان چوکپنڈوری کلر سیداں کے ہمراہ چوکپنڈوری سے جانب کلر سیداں مین روڈ پر آ رہے تھے اور جونہی ہم ٹیالہ پہنچے تو کھلی جگہ پر پیچھے سے ایک ایکس ایل آئی کار جس میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے ہماری گاڑی کو اوور ٹیک کر کے ہمیں رکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی سے دو افراد ہمارے پاس آ گئے دائیں بائیں اطراف سے ہماری سوزوکی جس میں ہم بیٹھے ہوئے تھے کھڑے ہو کر ہماری گاڑی کے دونوں گیٹ کور کر لئے اور دونوں نے پسٹل نکال لئے اور پوچھا کہ کیا سیل کر کے آ رہے ہو،میں نے جواب دیا کہ دوائیاں جس پر ایک نے کہا کہ جتنی رقم تمہارے پاس ہے نکال کر ہمارے حوالے کر دو جس پر میں نے 33 ہزار روپے کی کیش میری جیب سے نکال لی اور میرے ساتھ بیٹھے دوسرے سیلز مین عبدالرحمان کی جیب سے دو ہزار روپے کی رقم نکال لی اور گاڑی کی چابی بھی چھین لی اور بعد ازاں اپنی گاڑی میں سوار ہو نے کے بعد چابی واپس کر دی اور درکالی کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو ۔۔۔۔۔