Ramadan 48

کلر یو تھ کونسل کی طرف سے150ملین کا رمضان المبارک سے قبل رمضان پیکج تقسیم

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا سے ) محتاجوں،غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد، معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے ۔ دوسروں کی مدد کرنے،ان کے ساتھ تعاون کرنے، ان کے لیے روزمرہ کی ضرورت کی اشیافراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے رب کو راضی کرنے کانسخہ بتایاہے ۔ خالق کائنات اللہ رب العزت نے امیروں کو اپنے مال میں سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ہے ، صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی مقدور بھر مددکرے ان خیالات کا اظہار سابق ٹائون ناظم کلرسیداں حافظ ملک سہیل اشرف نے کلر یو تھ کونسل کی طرف سے150ملین کا رمضان المبارک سے قبل رمضان پیکج تقسیم کر نے کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق ناظم محمد اعجاز بٹ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کلریوتھ کو نسل ہمارے لئے باعث فخر ہے تحصیل کلرسیداں میں انہوں نے ہمیشہ غرباء اور بیوائوں اور یتیموں کی مدد کی اس موقع پر شیخ حسن ریاض، نذیر احمد بٹ، حفیظ احمد بٹ، شیخ حسن سرائیگی ، شیخ توقیر احمد، سردار اشتیاق احمد، محمد عباس، ٹھکیدار محمد لطیف بھٹی، دانش اعجاز بٹ ، انوار الحق، شیخ طاہر یامین ، مرزا فرخ ، بابو نور محمد صدیقی ، شیخ سلمان شمسی، ندیم الفت بلو، شیخ عدیل شکیل ، سمیت یوتھ کو نسل کے صدر سہیل بٹ، سعید عباس ، عمار صدیقی، آصف صدیقی ، مہند صفدر ، احسان الحق چشتی نے بھی شرکت کی،