Murree drug dealer 34

سرکل کہوٹہ وکلرسیداں پولیس کی سر پرستی میں منشیات فروشی کا مکرو دھندہ عروج پر

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا سے ) سرکل کہوٹہ وکلرسیداں پولیس کی سر پرستی میں منشیات فروشی کا مکرو دھندہ عروج پر، مقامی پولیس بھاری رشوت لے کر خاموش، اہل علاقہ کا مقامی پولیس کے خلاف شدید احتجاج، پولیس اعلی حکام سے منشیات فروشی کا کاروبار روکنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سرکل کہوٹہ وکلرسیداں پولیس کے زیر سرپرستی منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر ہے منشیات فروش گلی محلوں میں سرعام چرس ،افیون ، ہروین اور شراب فروحت کر رہے ہیں جن سے مقامی پولیس اپنا حصہ باقاعدہ طور پر وصول کر تی ہے منشیات فروشی کا دھندہ چوآ خالصہ ، نارہ مٹور ، دوبیرن کلاں،آڑی سیداں، دکھالی ، کلرسیداں اور اس کے گردونواح کے دیگر علاقوں کے علاوہ پورے کہوٹہ شہر میں پھیلا ہوا ہے جن کو مقامی بااثر شخصیات کی بھی پشت پناہی حاصل ہے نشہ کرنے والا نوجوان طبقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جن کے والدین پریشان حال ہے، اہل علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلا ف پولیس اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سرکل کہوٹہ وکلرسیداں کے دونوں تھانوں میں عرصہ دراز اور بار ہا بار تعینات ہو نے والے تھانیداروں اور پو لیس اہلکاروں سمیت ایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ کے دفتر میں تعینات تمام اہلکاروں کو فوری طور پر اس سرکل سے تبدیل کیا جائے تاکہ علاقے میں بڑھتے ہو ئے جرائم میں کمی آ سکے اور عوام سکھ کا سانس لیں،