Robbery gang 78

تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی

تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، شہابہ ڈکیت گینگ سے منی ایکسچینجر پر ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینی گئی رقم 32 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،ملزمان سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران کی گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہابہ ڈکیت گینگ سے منی ایکسچینجر پر ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینی گئی رقم 32 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا،،ملزمان سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران کی گئی، ملزمان نے سال 2020 میں راجگان منی ایکسچینجر پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کیا اور رقم لیکر فرار ہوگئے تھے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈکیت گینگ کے 06 ملزمان شہاب الدین عرف شہابہ، وقاص عرف وکی، یحیی علی، محمد اسحاق، جنید اقبال اور محمد یوسف گرفتار ہو چکے ہیں،ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان قبل ازیں جوڈیشل ہو چکے ہیں، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور کلرسیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گینگ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔