Nala bronze 42

کلرسیداں نالہ کانسی مرمت کاکام کل دوبارہ شروع

کلرسیداں(عبدالعزیزپاشا ) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد پارلیمانی سکیرٹری جیل خانہ جات پنجاب کی کاوشوں کے باعث کلرسیداں نالہ کانسی مرمت کاکام کل دوبارہ شروع کیجائے گا ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے عبدالعزیز پاشا ۔حاجی جاوید اختر آف جسوالہ کی وساطت سے فوری طور پر کام شروع کرنے کےلیے فنڈز جاری کردئیے عوامی و سماجی حلقوں کا ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ صغیر احمد نے عوامی خدمت کا حق ادا 1992 میں کلر سیداں نالہ کانسی پر تعمیر ہونے والا پل محکمہ کی عدم توجہ کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو گیا۔پل کو سپورٹ دینے کیلئے تعمیر کئے گئے پلرز کھوکھلے ہوجا نے کے باعث ان کے سریے سامنے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جو کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے تھے26 برس قبل اس وقت کے وفاقی وزیر اعجاز الحق نے 95 لاکھ روپے کی گرانٹ سے پل تعمیر کروایا تھاجو اب شکست و ریخت کی تصویر بناہوا ہے۔17 کے قریب پلرز ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور ان پر اگر فوری طور پر توجہ نہ دی گئی تو پل زمین بوس بھی ہو سکتا ہے ۔دو برس قبل ڈائریکٹر برجزنے پل کا معائنہ کیا اور پل کی مرمتی پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگا کر اس کی فوری مرمتی کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر آج تک عملدرآمد ممکن نہ ہو سکا جبکہ محکمہ ہائی وے نے پل پر بھاری ٹریفک کے استعمال پر پابندی کا بورڈ نصب کر کے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دیں۔عوامی حلقوں نے ڈائریکٹر برجز کی جانب سے مبینہ طور پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدسے فوری نوٹس لینے اور ڈائریکٹر برجز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے قبل ہی پل کو کسی بڑے سانحہ سے محفوظ کر لیا جائے۔ اس بات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نےحکومت پنجاب سے نالہ کانسی کے لئے خصوصی فنڈ کی منظوری کروا لی کل سے پل کا دوبارہ کام شروع ہو رہا ہے اہلیان علاقہ کا ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ان کی پوری ٹیم کو روزہ الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا