kallars yedan Safdar Hussain 65

بوگس،جعلی نمبر پلیٹ،تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی صفدر حسین سب انسپکٹر

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا )پی ایچ پی گھیلا کلاں کی احسن کارکردگیجناب گلفام ناصر صاحب ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز خان پنجاب ہائی وے پٹرول ضلع راولپنڈی کے احکامات کے مطابق اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ گھیلا کلاں صفدر حسین سب انسپکٹر کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ گھیلا کلاں نے ماہ فروری2021 میں بوگس/جعلی نمبر پلیٹ/تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 01مقدمہ زیر دفعہ 97 اے ایم وی او/279ت پ کے تحت درج کروایا 01 مقدمہ سانڈ ایکٹ کادرج کروایا جبکہ 01 مقدمہ پتنگ فروشوں کیخلاف درج کروایا42لوگوں کو ہیلپ فراہم کی 02 موٹر سائیکل بدوں نمبر/کاغذات زیر دفعہ134پی او اور 03موٹر سائیکل زیر دفعہ 550ض ف۔کے تحت تھانہ بند کروائیروڈ حادثات بارے موثر آ گاہی مہم چلائی گئی 600 پودے مختلف مقامات پر لگائے گئے اہل علاقہ نے گھیلا کلاں پوسٹ کی کارکردگی کو سراہا ،