murree Inflation 63

مہنگائی اور لاقانونیت نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ راجہ ناصر علی کیانی

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا ) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور لاقانونیت نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی چیزیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے ضروریات زندگی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں لیکن حکومت مدہوش اور عوامی مسائل سے بے خبر ہے، موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کا ادراک نہیں رکھتی،صوبے میں ترقی کا نام ونشان تک نہیں ہے اور صوبہ کے تمام تر وسائل سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہو رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، اپوزیشن کے علاقوں کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے،لیکن بدقسمتی سے صوبے کے عوام کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں اور عوام کو آئینی اختیارات اور حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، عوام بجلی کے بل ادا کرنے، دوائیاں خریدنے اور اپنا علاج کرانے کے قابل نہیں رہے ہیں اور مہنگائی نے ان کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک وقوم کی خاطر گھر چلی جائے اور صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اپوزیشن کا ساتھ دیں تاکہ عوام کی حقیقی نمائندہ حکومتیں آکر عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا ک