Raja Muhammad Zafarul Haq 56

راجہ محمد ظفر الحق واحدلیڈر ہیں جنکی شرافت صداقت اور ایمانداری کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا ) سابق بلدیاتی نمائندوں چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد،راجہ علی اصغر اور تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین مسلم لیگ ن جنرل سیکرٹری موتمر عالم اسلامی راجہ محمد ظفر الحق واحدلیڈر ہیں جنکی شرافت صداقت اور ایمانداری کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے تمام سیاسی جماعتو کے قائدین اور دیگر لیڈر انکا احترام کرتے ہیں انھوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں کرپشن اقرا پروری کا داغ نہ لگنے دیا وہ نہ صرگ پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور جتنا ہو سکا بلا تفریق عوام علاقہ کی خدمت کی لاکھ اختلافات سہی مگر وہ اس علاقے اور پاکستان کے لیے ایک عظیم شخصیت ہیں اللہ تعالی انکو صحت دے ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنمائوں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد،راجہ علی اصغر اور تنویر ناز بھٹی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے بھی اپنے والد محترم کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے شرافت کی سیاست کی اور کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہ کی گزشتہ دور میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے مگر کبھی نمود و نمائش نہ کی وہ ہمیشہ بلا تفریق عوام علاقہ کی خدمت کرتے رہے انھوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق پارٹی کے چیئر مین ہیں سینیٹ کا ٹکٹ وہ تقسیم کرنے والوں میں ہیں انھوں نے حالات وقعات اور اپنی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ سینٹ کا ٹکٹ اپلائی نہ کیاہے۔